کے کے اردو گرلز ہائی اسکول کا ہر سال کی طرح امسال بھی 100 فیصد نتیجہ

اعلی تعلیم و عمدہ ادب کو اپنا مقصد حیات بنائیں"  
الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ صاحب
کے کے اردو گرلز ہائی اسکول کا ہر سال کی طرح

امسال بھی 100 فی صد نتیجہ
جلگاؤں (شمس تنریز ) انجمن خدمت خلق کے زیر انصرام شہر عزیز کا پرانہ اور واحد لڑکیوں کا  کے۔ کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے ہر سال کی طرح امسال بھی جماعت دہم کے سالانہ امتحان میں 100 فی صد شاندار نتیجہ حاصل کیا۔ جس میں اول مقام خان زنیرہ شاہد  %86۰60 سے آئی  تو وہی دوم مقام پر تانبولی خنساء مرسلین  نے  %86 حاصل کیں۔ اور سوم مقام شیخ عربینہ حفیظ نے %84.20  حاصل کر کے ادارےکا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔اس عمدہ کامیابی میں جملہ اساتذہ اکرام کی محنتیں شامل رہیں۔ ادارے کے صدر عزت مآب الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے کامیاب ہوئی طالبات کو مبارکباد و دعائیہ کلمات کے ساتھ  پیغام دیا کہ اعلی تعلیم اور عمدہ اخلاق کو اپنا پیکر بنائیں زندگی کا مقصد بنائیں اور اس بات کو اپنے  ذہن میں پیوست کرلیں۔ مزید اراکین انجمن ، صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ صاحبہ ، جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے بہت ساری دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کیں ۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

جماعت ہشتم کے تمام اسباق,نظم ، غزلیات ، رباعیات اور گرامر

کے اردو گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں بین الاقوامی یوگا دن منایا گیا۔

محنت ‏کی ‏کمائی ‏(منی ‏افسانہ)